چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں: فواد چودھری

04:07 PM, 19 Sep, 2021

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں ، انتخابی اصلاحات کی مخالفت بھی اسی روئیے کی عکاسی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کی ایک بار پھر چیف الیکشن کمشنر پر تنقید ، کہا کہ بظاہر لگتا ہے الیکشن کمشنر نے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیخلاف رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کر رکھا تھا ۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان کشیدگی ٹیکنالوجی سے نابلد ہونے کے باعث ہوئی ، اپوزیشن کی ، میں نہ مانوں ، کی رٹ پاکستان کے مفادات کیخلاف ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماوں کو نالائق بچوں کا ٹولہ قرار دے دیا ۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات مضحکہ خیز ہے ، کمیشن نے ووٹنگ مشین کا جائزہ لیا ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے ، ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے ۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال 2028 تک نہیں جانے دیں گے ، قومی معاملات میں تاخیری حربے قبول نہیں ۔

مزیدخبریں