پاکستانی جنگی طیاروں کی دھاک، ارجنٹینا کا جے ایف 17 تھنڈر خریدنے کا منصوبہ  

02:42 PM, 19 Sep, 2021

اسلام آباد: پاکستان کے جنگی طیاروں کی ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹیا نے دیگر ممالک کی بجائے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ ملکی دفاع کیلئے پاکستان کے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دی جائے، اس کیلئے درخواست کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ تقریباً چھیاسٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز مختص کرنے کی منظوری دے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ ارجنٹینا کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر کیلئے فنڈز مختص اور فروخت کی ڈیل ہونا باقی ہے۔ اس سے نائجیرین ائیر فورس نے پاکستان سے 3 جے ایف-17 تھنڈر طیارے خریدے تھے۔

مصدقہ رپورٹس ہیں کہ ارجنٹینا کی حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ پاکستان کے جنگی طیاروں کو اپنی ایئر فورس میں شامل کیا جائے۔ 

ارجنٹینا 2015ء سے کوشش کر رہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا یا سویڈن سے جنگی طیارے حاصل کر لے لیکن برطانیہ نے دونوں ممالک پر دباؤ ڈال کر انھیں یہ ڈیل کرنے سے روک دیا تھا۔

مزیدخبریں