لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نجی بینک کے وائس پریزیڈنٹ عاصم سوری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عاصم سوری فیک بینک اکاﺅنٹس میں گواہوں اور بینکرز پر اپنا دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ اپنے بیانات تبدیل کر لیں۔
خیال رہے کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے میاں شہباز شریف کیخلاف فیک بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر نے اس کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔