اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے ایجنڈے اور اعلامیے پر غور کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا کہ اپوزیشن کی حکمت عملی کل سامنے آ جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بہت اچھا اور تفصیلی نات چیت ہوئی ہے۔ مولانا کل ہماری اے پی سی میں بھی آئیں گے اور اے پی سے کے بعد کل تفصیلی پریس کانفرنس ہو گی جبکہ اے پی سی کے بعد متحدہ اپوزیشن کا متفقہ لائحہ عمل آپ کے سامنے آئے گا۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
— PPP (@MediaCellPPP) September 19, 2020
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں کل ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے مشاورت@BBhuttoZardari @MoulanaOfficial pic.twitter.com/S0ep88gbsI
علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے مختلف جماعتوں کے رہنمائوں سے فون پر رابطے بھی کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول نے بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل، بی این پی عوامی کے اسرار اللہ زہری اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پاؤ سے بھی فون پر گفتگو کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا ہے جس میں اے پی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔