لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس سے ایک روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو جوائن کر لیا۔
Happy & privileged to announce that in order to stay connected to the people of Pakistan, MNS has decided to join Twitter. His Twitter handle is @NawazSharifMNS #TwitterWelcomesNawazSharif
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2020
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ عوام کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے ٹویٹر کو جوائن کر لیا ہے۔
ووٹ کو عزت دو ????????
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) September 19, 2020
NS
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پہلا ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ ۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی کے دوران نواز شریف کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر آپشن استعمال ہوں گے۔ کیسے ممکن ہے مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دے۔