پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بلا مقابلہ صدر منتخب

07:01 PM, 19 Sep, 2020

اسلام آباد: عذرا ناہید میڈیکل کالج کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ملک بھر سے میڈیکل کالجز کے سربراہان نے حصہ لیا۔

حلف برادری کی تقریب کے بعد نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پی ایم سی سمیت تمام میڈیکل کے معاملات بہتری سے حل کئے جائیں۔ 

نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ میڈیکل سے متعلق معاملات میں پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر چلے تاکہ میڈیکل کے شعبے میں نمایاں ترقی حاصل کی جا سکے۔

تقریب میں ملک بھر کے میڈیکل کالجز کے سربراؤں نے شرکت کی۔ پامی کے الیکشن میں چوہدری عبدالرحمان صدر، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر طارق بلا مقابلہ نائب صدر، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ کے سندھ سے ڈاکٹر علی فرحان بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری اور عبدالوحید شیخ فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ 

پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوشنز پامی کے ممبران کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے منتخب عہدیداران تمام میڈیکل کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے۔ 

مزیدخبریں