سابق کپتان وسیم اکرم اپنے نقادوں پر برس پڑے

02:06 PM, 19 Sep, 2020

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنے نقادوں پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے اپنے نقادوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں،جلد 55 برس کا ہو جاؤں گا، مجھے صحت مند رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب کہتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کو جواب نہ دیں جن کا رویہ اچھا نہیں۔

مجھے نظر انداز کرنے کے لیے کہا جاتا ہے، آج کے بعد ایسا ہی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ سوچنا نہیں نہ بونے سے پہلے نہ بعد میں،کچھ لوگوں نے کہا کہ سوئمنگ پول پر ٹی شرٹ پہن کر آگیا، اب تھری پیس پہن کے آؤنگا ۔

مزیدخبریں