اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ6ماہ تعلیمی اداروں کی بندش نے طلبہ کوبری طرح متاثرکیا، سکول دوبارہ بندکرنے کا جلدبازی کافیصلہ تعلیم کیلئے تباہ کن ہوگا۔
اپنی ٹویٹ میں شفقت محمودنے کہا کہ طلبہ کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے،کسی بھی فیصلے سے پہلے وزارت صحت کا مشورہ لیں گے، 6ماہ تعلیمی اداروں کی بندش نے طلبہ کوبری طرح متاثرکیا،تعلیمی ادار ے کھولنے کافیصلہ بہت احتیاط سے کیاتھا۔