ماہرہ خان نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کےلئے موٹر بائیک چلانا سیکھ لی 

12:21 PM, 19 Sep, 2020

 اسلام آباد : اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لیے موٹر بائیک چلانا سیکھ لی ہے ۔

انسٹاگرام پر موٹر بائیک کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لیے باقاعدہ طور پر موٹر بائیک چلانا سیکھ لی ہے ۔

موٹر بائیک چلانے کی ٹریننگ کامیابی سے مکمل کرنے پر انہیں سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پنک رائڈرز نامی پاکستان ادارے سے موٹر بائیک کی ٹریننگ حاصل کی ہے۔ 

مزیدخبریں