سوشل ویلفیر کمپلیکس چمن سنٹر کے زیر اہتمام اسپیشل بچوں کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

چمن سنٹر کی چیرپرسن ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور اور رابی پیرزادہ سمیت شوبز شخصیات کی خصوصی شرکت

03:20 PM, 19 Sep, 2019

لاہور۔سوشل ویلفیر کمپلیکس ٹاون شپ میں واقع خصوصی بچوں کے سنٹر چمن کے زیر اہتمام کشمیر سے یکجہتی اظہار یکجہتی کیا گیا۔

جس میں چمن سنٹر کی چیرپرسن ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور اور معروف پاپ سنگر و ماڈل رابی پیر زادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق چمن سنٹر اور ہارڈیز کے تعاون سے خصوصی بچوں نے مقبوضہ کشمیر کی عوام زبردست اظہار یکجہتی کا اظہار کیا،۔خصوصی بچوں نے ایک ہی مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی کے لوگوں کو آزادی دی جائے ۔

رابی پیرزادہ جو پہلے ہی اپنے ویڈیو پیغام میں نریندر مودی کو دھمکی بھی دے چکی ہیں انھوں نے پھر اپنے عزم کو دہرایا اور مطالبہ کیا کہ بھارت کو وادی کشمیر سے فوری کرفیو ختم کرنا چاہیےءاور بھارت کو کشمیری عوام کی امنگوں اور آزادی کا خیال کرنا ہوگا ورنہ کشمیری اتنے غیور ہیں کہ وہ اپنا حق خود چھین کر لے سکتے ہیں۔چیر پرسن چمن سنٹر ڈاکٹرزرقا سہروردی تیمور نے اپنے خطاب میں کہا ،پاکستان کے عام عوام تو کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہمارے خاص بچے بھی کشمیر کے بارے میں اپنے جذبات رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا آج کا دن اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ یہ ہمارے خاص بچے اپنے کشمیری بھائیوں کی محبت میں یہاں جمع ہوئے اور بھارت کو واضح پیغام دے درہے ہیںکہ وہ مقبوضہ وادی کے لوگوں پر جبر و تسلسل فوری بند کرے اور مطالبہ کرتے ہیںوادی سے کرفیو کا نفاذ ختم کیا جائے انھوں نے کہا آج کی تقریب کا مقصد ان بچوں کے حوالے سے آگہی دینا بھی ہے۔

ڈاکٹر زرقا نے مزید کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے فورم پرکشمیر کا مقدمہ بھرپور اندار میں پیش کریں گئے،اور یقینا ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رابی پیرزادہ نے اس موقع پر کشمیرکے حوالے اپنے خصوصی نغمہ پیش کیا ،اس موقعہ پر بچوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

مزیدخبریں