دبئی پولیس جیل میں قید ایشیائی جوڑے کے بچے کی کفیل بن گئی

12:56 PM, 19 Sep, 2019


دبئی : دبئی پولیس جیل میں قید ایشیائی جوڑے کے 4 سالہ بچے کی کفیل بن گئی اور دیکھ بھال کرتی رہی۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں دبئی کے نایف پولیس سٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طارق محمد نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے جیل میں زیر حراست ایشیائی جوڑے کے 4 سالہ کی کفالت کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے پولیس اہلکار بچے کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ، تعلیم اور صحت سے متعلق تمام سہولتیں فراہم کرتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جب تک اس کے والدین جیل سے رہا نہیں ہوئے۔

بریگیڈیئر طارق محمد نے بتایا کہ بچے کی والدہ مالیاتی کیس میں جیل میں تھی جبکہ اس کے والد کو بھی اس سلسلے میں حراست لیا گیا تھا۔۔والدین کے جیل جانے کے بعد بچے کی دیکھ بھا ل کے لیے کوئی رشتے دار دبئی میںموجود نہیں تھا اس لئے دبئی پولیس نے یہ ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی تھی۔

مزیدخبریں