اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوں، جونہی ملا شادی کرلوں گی‘ صبا قمر

11:25 AM, 19 Sep, 2019

اسلام آباد: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہےکہ وہ بہت کم حوصلہ تھیں، شوبز انڈسٹری نے بہت بہادر بنا دیا ہے ، اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صباقمر نے کہا جب انہوں نے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو وہ کم حوصلہ تھیں اور ہر بات پر ڈر جاتی تھیں لیکن شوبز انڈسڑی نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے ۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جیسے انہیں کوئی ایسا شخص نظر آیا تو وہ فورا شادی کرلیں گی۔

صباقمر نے کہا کہ حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور میرے خیال میں سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے ،ضرورت بس اس چیز کی ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کا م لیاجائے ۔

مزیدخبریں