آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم کیلئے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر

11:04 AM, 19 Sep, 2019

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عدالت نے فرد جرم کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ عدالت نے کہا ریفرنس کی نقول کی تقسیم کے بعد آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے پھر جیل میں اے سی کا معاملہ اٹھایا اور کہا عدالت نے کہا تھا اے سی دیں لیکن اے سی نہیں دیا گیا اور آپ نے کہا فریج دیں لیکن انہوں نے برف کے ڈبے دے دیئے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی جس پر جج محمد بشیر نے کہا ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا آج ایک ہمارے اضافی ساتھی کو بھی آپ کے سامنے پیش کیا جانا ہے۔

مزیدخبریں