وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں, جیمز میٹس

08:58 PM, 19 Sep, 2018

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ ان کا وائیٹ ہاؤس چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔


امریکی ٹی وی کے مطابق, انہوں نے اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا کہ وہ امریکی انتظامیہ سیالگ ہو رہے ہیں۔جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ مجھے ایسی افواہوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ میں ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا حصہ ہوں اور حکومت سے الگ ہونے کا سوچا بھی نہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیمز میٹس نے کہا کہ اس طرح کی کتنی ہی افواہیں پہلے بھی سن چکے ہیں اور آئندہ بھی سنتے رہیں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ میں حکومت سے الگ نہیں ہو رہا۔

مزیدخبریں