اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں سزامعطلی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاجس پر تینوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل کردی ہیں اس حوالے سے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں آگاہ کردیا گیا ہے،
اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا معطلی اور رہائی کی خبر ملنے پر تینوں نے اللہ کا شکر ادا کیا،اس موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی الرٹ کردی گئی۔