پاکستان کیخلاف میچ دھونی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،گنگولی

01:04 PM, 19 Sep, 2018

لاہور : سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ دھونی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

بھارتی اخبار کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچز ہمیشہ سے ہی سنسنی خیز ہوتے ہیں مگر جب سے پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت کو ہرایا ہے اس وقت سے ناقدین کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں میں مقابلہ برابر کا ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گنگولی نے کالم میں لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے اور جب سے مکی ا?رتھر نے اس کی کوچنگ سنبھالی ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری ا?ئی ہے۔

مزیدخبریں