'سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرنا عمران خان کی ذمے داری ہے'

09:25 AM, 19 Sep, 2018

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کو عمران خان اور ان کی حکومت کے لیے پہلا ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے ہمارے ساتھ آواز بلند کی اب امید ہے حکومت اپنے وعدوں کی پاس داری کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنا عمران خان کی ذمے داری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث اہل کار آج بھی عہدوں پر برقرار ہیں، ان اہل کاروں کو برطرف کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں