نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم عراق کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اتحاد کا احترام کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ آزادی کے لئے شمالی عراق کے نیم خود مختار کردستان کے علاقے میں 25 ستمبر کو مجوزہ ریفرنڈم سے اس علاقے میں داعش کے خلاف جاری جنگ کمزور ہوگی۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل عراق کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اتحاد کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ وفاقی حکومت اور کردستان کی علاقائی حکومت کے درمیان تمام زیر التوا مسائل کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تخلیقی معاہدے کی صورت اختیار کرنی چاہئے۔دریں اثناءعراقی سپریم کورٹ نے عراقی کردستان کی آزادی کے نام پر ہونے والے ریفرنڈم کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عراقی خودمختاری اور سالمیت کااحترام کرتے ہیں: اقوا م متحدہ
11:17 PM, 19 Sep, 2017