پنجاب فوڈ اتھارٹی کے گورمے ٗ کیکس اینڈ بیکس سمیت 18فوڈ پوائنٹس پر جرمانے

10:24 PM, 19 Sep, 2017


لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردنوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن 18فوڈ پوائنٹس کو کندگی اور مضر صحت اشیاء کے استعمال پر جرمانے جبکہ 39کو نوٹس جاری کردیا گیا


اگر آپ لاہور میں کچھ کھانے پینے کا پروگرام بنا رہے ہیں تو یہ نام جان لیں جہاں پر کھانے پینے کی اشیاء کی کوالٹی بہتر نہیں ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسی سلسلہ میں آج راجہ مارکیٹ میں کیکس اینڈ بیکس،گورمے سویٹس اینڈ بیکرز ،بوم بوم چائنیز فوڈ کارنر ،جی ٹی روڈ پر یو ای ٹی کیفٹیریا مین کیمپس ،ماڈل ٹاؤن میں بسم اللہ ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام،گندے اور ٹوٹے فریزر میں اشیا ء خورونوش محفوظ کرنے پر مجموعی طور پر فوڈ پوائنٹس کو 30ہزار جرمانہ کیا۔


دروغہ والا چوک میں افتخار مٹن چنے ،مغل پورہ میں حدیق فوڈز ،ریونیو سوسائٹی میں اے ایم پیزا پر معائنہ کے دوران نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام،گندے اور ٹوٹے ہوئے کٹنگ بورڈ کو زیر استعمال لانے پر مجموعی طور پر فوڈ پوائنٹس کو 34ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ۔
جوہر ٹاؤن میں ماڈل سنڈے بازار ،وحدت کالونی سنڈے بازار،ٹاؤن شپ سنڈے بازارپر معائنہ کے دوران سبزیوں پھلوں کے سٹالز ،گھی اینڈ آئل سٹالز ،پولٹری اینڈ میٹ سٹالز پر تفصیلی معائنہ کیاگیانتائج اطمنان بخش پائے گئے نیز خوراک کے معیار کو بہتر بنانے ،احاتے کی صفائی اور اشیاء خورونوش کو ڈھانپ کر رکھنے کی ہدایات کی گئیں ۔35 کلو خراب ٹماٹر اور 4 کلو رنگین سلانٹیز کو موقع پر ضائع کر دیا گیا ۔

بعد ازاں چونگی امرسدھوپر واقع بسم اللہ دہی بھلے ،اتفاق مِلک شاپ، سردار مِلک شاپ، ایوب مِلک شاپ ،غنی پان شاپ ،حق باہو جنرل سٹور ،جوہر ٹاؤن میں گورمے سوئٹس اینڈ بیکرز ،بِگ برڈ، کیچن کیوژین ،غوری شاہ روڈ پر خادم حسین ڈھابہ ، شاہ جما ل سٹور،شاہ جمال میں سلمان سویٹس ،وحید کریانہ سٹور ،کشمیر بیکرز ،بسم اللہ مِلک شاپ،ایم اے نان شاپ،بسم اللہ ہوٹل،قصو ری ریسٹورنٹ،راحت سٹور ،شاہ جی سپر سٹور،دروغہ والا میں لاثانی دہی بھلے اینڈ فروٹ چارٹ ، الغنی پان شاپ ،لاجواب ہوٹل ،وی آئی پی چکن بریانی ،انور سلاد والا،شہباز ٹی سٹال ،اللہ مالک کریانہ سٹور،جوہر ٹاؤن میں بٹ نان شاپ ،عادل بریانی ہاؤس ،ملِک کریانہ سٹور ،تانی پان شاپ ،حاجی جوس کارنر،ماشااللہ مِلک شاپ اور متعدد فوڈ پوائنٹس پر معائنہ کے دوران فوری ای لائسنس بنوانے ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ اورذاتی صفائی کو یقینی بنانے ،اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔

مزیدخبریں