بیجنگ : چین کے شمالی مشرقی صوبہ جلن میں 280انٹرنیٹ اور ٹیلی کام فراڈ کے مقدمات سے وابستہ 124 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام دھوکہ دہی کے ان واقعات کی تحقیقات رواں سال مئی میں اس وقت کی گئی تھیں جب لیویونگ شہر کی رہائشی ایک خاتون نے رپورٹ درج کروائی کہ اس نے شان ڑی صوبے میں واقع آن لائن کمپنی میں 540,000 یون کی سرمایہ کاری کی ہے۔
خاتون کی رپورٹ کے بعد پولیس نے چنگ یون اور چنسا سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا اور 124 افراد کو حراست میں لے کر ٹرانزیکشن ڈیٹا کی 20000 کاپیاں ضبط کرلیں۔اس کے علاوہ 200 کمپوٹرز اور 100 کے قریب متاثرین سے کی جانی والی دھوکہ دہی سے حاصل کی جانے والی رقم بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔