ایشوریہ رائے کا رومانوی مناظر نہ کرنے کا اعلان

09:44 PM, 19 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ ایشوریہ رائے نے فلم ”فنے خان“ میں کوئی بھی رومانوی منظر عکسبند کرانے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم ”اے دل ہے مشکل میں“ رنبیر کے ساتھ رومانوی مناظر عکسبند کرانے کے بعد ایشوریہ کے سسرال والوں کو یہ مناظر پسند نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے ان کے گھر میں مسائل پیدا ہو گئے تھے۔

وہ گھریلو زندگی کو متاثر نہیں کرنا چاہتیں اس لئے انہوں نے کوئی بھی رومانس والا سین کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں