بھائی کو پٹتا دیکھ کر شردھا رو پڑیں

09:07 PM, 19 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ فلم ”حسینہ پارکر“ کے ایک اہم منظر کی عکسبندی کرواتے ہوئے حقیقت میں رو پڑی تھیں۔

فلم کے اس منظر میں ان کے بھائی سدھانتھ کپور کو مارا جا رہا تھا جسے دیکھ کر وہ حقیقت میں رو پڑیں اور کافی دیر تک روتی رہیں۔ فلم میں پہلی بار شردھا کپور اور ان کے حقیقی بھائی سدھانتھ کپور دیکھے جائیں گے۔

فلم میں انکر بھاٹیا راجیش تیلنگ اہم کردار ادا کر رہے، اپوروا لکھیا کی ہدایت کردہ فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں