بھومی“ کا سکرپٹ دل کو بھا گیا تھا: آدیتی راﺅ

08:58 PM, 19 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ آدیتی راﺅ حیدری نے کہا   کہ فلم ”بھومی“ کا  سکرپٹ پڑھتے ہی کام کی پیشکش قبول کر لی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں جب فلم کی پیشکش ہوئی اور انہیں سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا توفلم کا سکرپٹ اتنا معیاری تھا کہ منع کرنے کا جواز ہی باقی نہیں رہتا تھا۔ انہوں جھٹ سے بغیر کوئی سوچ ذہن میں لائے فلم میں کام کی پیشکش قبول کر لی۔
فلم میں وہ سنجے دت کی بیٹی کا اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم کی کہانی باپ اور بیٹی کے رشتے پر بنائی گئی ہے۔ فلم کی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہے،فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں