نیویارک ::بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ انہیں روہنگیا کے پناہ گزینوں کی مدد کے حوالے سے ٹرمپ سے کوئی خاص توقع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی اصلاحات کے لئے منعقدہ پروگرام کے دورا ن صدر ٹرمپ کی شیخ حسینہ واجد سے ملاقات میں بات چیت ہوئی جس میں ٹرمپ نے صرف یہ پوچھا کہ بنگلہ دیش کیسا ہے؟میں نے کہا کہ بہت اچھا ہے لیکن ہمیں میانمار سے آنے والے پناہ گزینوں کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔
شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں پر ٹرمپ کا موقف واضح ہے، اس لئے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے ان سے مدد مانگنا مناسب نہیں ہے۔دوسری طرف وہائٹ ہاو¿س کے ایک سینئر افسر نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔انکا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ کو روہنگیا کے پناہ گزینوں میں دلچسپی نہیں ہے بلکہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں۔
روہنگیا کے پناہ گزینوں کے حوالے سے ٹرمپ سے کوئی توقع نہیں ہے: شیخ حسینہ واجد
08:24 PM, 19 Sep, 2017