کشمیر میں جاری خون خرابہ بند کیا جائے: اقوام متحدہ

07:48 PM, 19 Sep, 2017

واشنگٹن:اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹو نیو گیوٹریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں جاری ظلم وستم اور خون خرابہ بند ہو نا چاہیے ۔
ا ور سرحد پر سیز فائر کا احترام کیا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹو نیو گیوٹریس نے کہا کہ افہام و تفہیم کے ذریعے ہی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی جائے تشدد سے نہیں۔سیکرٹری جنرل نے خبر دار کیا ہے کہ کشمیر کے حالات پر اقوم متحدہ کی کڑی نگاہ ہے لہذا تشدد کو بند کر کے گولہ باری روکی جائے اور سیز فائر کا احترام کیا جائے۔
اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کشمیر میںامن چاہتے ہیں اوروادی کے حالات کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں ممالک سے وہ فوری طور پر مذاکرات کی بحالی کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں