شمالی کوریا نے امریکا کوشیطان کا لقب دیدیا

07:11 PM, 19 Sep, 2017

پیانگ یانگ :شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد مزید پابندیوں کے بعد اس عمل کو غیر اخلاقی، غیر انسانی اور شیطانی عمل قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ان پرجتنا دباﺅ پبڑھایا جائے گا اور جتنی زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی انکا ایٹمی پروگرام اتنا تیزی سے آگے بڑھے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سختی ہے کہا گیا کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں اور دباو¿ میں اضافے سے صرف یہ ہو گا کہ ہم اپنے ایٹمی پروگرام کی تکمیل کی جانب کا سفر زیادہ تیزی سے طے کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کی عوام، نظام اور حکومت کو ختم کرنا ہے۔

مزیدخبریں