آئندہ انتخابات میں مخلوط حکومت بنے گی، منظور وسان کی پیشگوئی

07:05 PM, 19 Sep, 2017

آئندہ انتخابات میں مخلوط حکومت بنے گی، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان نے ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مخلوط حکومت بنے گی۔ نواز شریف کو وطن واپسی آنے میں وقت لگے گا۔ ان کے بعد سب کا احتساب ہو گا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور صوبائی وزیر منظور وسان کا ایک ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر پیش گوئیاں کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ مریم نواز لیں گئی۔ این اے 120 پر ن لیگ کے حاصل کردہ ووٹ خوش ہونے کے لیے کافی نہیں ہے۔ منظور وسان نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہو گی بلکہ مخلوط حکومت بنے گی.

مزیدخبریں