بنگلہ دیش کا ایسا قبیلہ جہاں لڑکیوں کی شادی باپ سے کروا دی جاتی ہے

بنگلہ دیش کا ایسا قبیلہ جہاں لڑکیوں کی شادی باپ سے کروا دی جاتی ہے

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں ایک ایسا قبیلہ بھی پایا جاتا ہے جہاں لڑکیوں کی شادیاں اپنے باپ سے زبردستی کروا دی جاتی ہیں ان شادیوں میں لڑکی کی اور اس کے باپ کی عمر کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا۔


بنگلہ دیش کے پہاڑی قبیلے ” منڈی “ میں ایک عجیب و غریب روایت جاری ہے جس کے مطابق اگر کوئی بیوہ شادی کی خواہش کرے تو اسے اپنے ہی قبیلے یا خاندان کے کسی فرد سے شادی کرنا ہوتی ہے۔ اس روایت کے مطابق اگر کوئی خاتون بیوہ ہو جاتی ہے تو اس کو اپنی شادی کے ساتھ اپنی بیٹی کا بیاہ بھی دوسرے شوہر سے کروانا ہوتا ہے ۔اس طرح بیٹی کو اپنی ماں کی طرح اپنے دوسرے باپ جو کہ باپ کے ساتھ ساتھ اس کا شوہر بھی ہوتا ہے کی تمام ضروریات اپنی ماں کی طرح پوری کرنا ہوتی ہیں۔
منڈی قبیلے کا خیال ہے کہ ان کی اس رسم کی وجہ سے قبیلے کی نسل میں اضافہ ہوتا ہے کیوں کہ لڑکی سے ان کی نسل پروان چڑھتی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کی دولت بھی محفوظ ہو جاتی ہے، کیوں کہ اگر بیوہ کا انتقال ہوجاتا ہے تو اس کے بعد اس کی ساری جائیداد کی وارث اس کی بیٹی بن جاتی ہے اور ان کی جائیداد قبیلے یا خاندان سے باہر نہیں جاتی