ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے سیٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں اپنے حلیے کی تصاویر لیک ہونے پر خوش نہیں ہیں اور اس لئے انہوں نے آئندہ کے لئے فلم سے متعلق تجسس کو برقرار رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سیٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔وہ نہیں چاہتے کہ اس اہم فلم کو کوئی بھی نقصان پہنچے۔
فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔