پاکستانی وزیر اعظم نے امریکہ میں مہنگے ترین ہوٹل میں قیام کر لیا

پاکستانی وزیر اعظم نے امریکہ میں مہنگے ترین ہوٹل میں قیام کر لیا

نیویارک :وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نیویارک کے سب سے بڑے اور مہنگے ہوٹل فور سیزن میں قیام،جس کا ایک رات کا کرایا 30ہزار ڈالر بتایا جاتا ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ اقوام متحدہ کے لئے مہنگی اور لگژری لیموزین کاریں بھی بڑی تعداد میں حاصل کی گئی ہیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے 24گھنٹے باوردی ڈرائیوروں سمیت ہمہ وقت موجود ہونگی اس کے علاوہ سابق امریکہ وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے،ہینری کسنجر مختصر سی ملاقات کیلئے بھی ہزاروں ڈالر فیس لیتے ہیں۔


فورسیزن ہوٹل میں عر ب شیوخ اور رئیسوں کا قیام ہوتا ہے،پاکستانی وفد کے لئے صدارتی سویٹ کے علاوہ دیگر لگژری سویٹس بھی حاصل کئے گئے ہیں جن کی تعدادایک درجن سے زائد ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ اقوام متحدہ کیلئے مہنگی اور لگژری لیموزین کاریں اور ایس یو وی بھی بڑی تعداد میں کرائے پر حاصل کی گئی ہیں جو فور سیزن اور روز ویلٹ کے سامنے ہمہ وقت باوردی ڈرائیوروں سمیت موجود ہوں گی


یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کے 72ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ چکے ہیں