مشال خان قتل کیس، 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

مشال خان قتل کیس، 57 ملزمان پر فرد جرم عائد

ہری پور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال خان قتل کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد کے جج فضل سبحان سینٹرل جیل ہری پور میں مختصر سماعت کے بعد 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ مشال خان قتل کیس کی باقاعدہ سماعت کل سے شروع ہو گی۔

یاد رہے کہ رواں سال 13 اپریل کو مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام میں شعبہ ابلاغ عامہ کے 23 سالہ طالب علم مشعال خان کو تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

عبدالولی خان یونیورسٹی میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد 15 اپریل کو وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مشعال علم کی ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سمری پر دستخط کر کے باقاعدہ منظوری دی تھی جبکہ اگلے روز یعنی 15 اپریل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مشعال خان کی موت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں