لندن : ایک صدی تک اوجھل رہنے کے بعد "رات کا طوطا" دوبارہ دکھائی دینے لگا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رات کے طوطے کی نسل تقریباً 33 لاکھ سال پہلے دوسرے طوطوں سے الگ ہو گئی تھی ۔
اسے رات کا طوطا اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ عام طوطوں اور پرندوں کے برعکس خوراک کی تلاش میں رات کے وقت باہر نکلتا ہے۔ اپنی اس عادت کے لحاظ سے وہ الو کے زیادہ قریب ہے۔ تاہم یہ طوطا ایک صدی تک اوجھل رہنے کے بعد پھر منظر عام پر آگیا ہے۔