شادی کے بعد حقیقی زندگی انجوائے کر رہی ہوں، ریما خان

12:42 PM, 19 Sep, 2017

لاہور: لالی ووڈ پر برسوں تک راج کرنیوالی اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کر رہی ہوں میری تمام تر توجہ اپنے گھر پر مرکوز ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور آج کل بہت اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں جو پاکستانی عوام کو بہت پسند بھی آ رہی ہیں ہمیں مزید شائقین فلم کو انٹرٹینمنٹ دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کر رہی ہوں اور فی الحال میری تمام تر توجہ اپنے گھر پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو خیر باد نہیں کہا بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلمی دنیا سے تھوڑی دور ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ فلموں کی بہت سی آفرز آ رہی ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے غور کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں میں میوزک بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے اور ہمارے نوجوان گلوکار اس پر بھرپور توجہ دیں تو کوئی بھی فلم ہٹ ہو سکتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی آنیوالی اداکارائیں بھی بہت اچھا کام کر رہی ہیں اور ان کو مزید سخت محنت اور لگن کیساتھ کام کرنا ہو گا تاکہ لالی ووڈ فلم انڈسٹری کو 90ء کی دہائی میں بننے والی ہٹ فلموں جیسی فلمیں میسر آ سکیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں