ریاض:سعودی ریلوے کے چیئرمین بشار الملک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب سال رواں کے اختتام سے قبل بحر احمر اور خلیج عرب کو 1600 کلومیٹر طویل ریلوے لائن سے جوڑنے کیلئے ٹینڈر جاری کرے گا۔
ریلوے لائن جدہ سے ریاض کیلئے بچھائی جائے گی۔ اس کی بدولت مملکت کی مغربی بندر گاہ مشرقی بندرگاہ سے مربوط ہوجائے گی۔ ریاض اور جدہ کے درمیان شاہراہ پر ہونے والے سڑک حادثات محدود ہوجائیں گے۔
جدہ سے دمام سامان کی منتقلی کا دورانیہ پانچ دن کے بجائے تین دن ہوجائے گا۔ سعودی عرب نے سال رواں کے دوران بنیادی ڈھانچے پر خرچ کیلئے 52 ارب ریال مختص کررکھے ہیں۔
سعودی محکمہ تجارت کا کہناہے کہ اس منصوبے کی شروعات سے ہزاروں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم ہو ں گے ۔