ممبئی :25سالہ ہاریکا کو شوہر نے ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن نہ ملنے پرقتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہاریکا کی والدہ نے کہاگزشتہ رات مجھے کال کر کے کہا گیا کہ میری بیٹی نے خود کو آگ لگا لی ہے۔ مجھے اس بات پر یقین نہیں آیا جب ہم موقع پر پہنچے تو صاف صاف پتہ لگ رہا تھا کہ اس کو منصوبے کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔
ہاریکا کی دالدہ نے بتایا کہ ہاریکا کا شوہر روشی اپنی بیوی کوایم بی بی ایس میں ایڈمیشن لینے کے لیے ہراساں کرتا تھا کافی کوشش کے بادجود اس کا ایم بی بی ایس میں تو نہیں لیکن بی ڈی ایس میں ایڈمیشن ہو گیا تھا ۔ لیکن ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن نہ ہونے پرروشی ہاریکا کو طلاق کی دھمکیاں دے رہا تھا اور آخر کار اس نے ہاریکا کاقتل کر دیا ۔
تاہم پویس نے ہاریکا کے سسرال والوں اور شوہر کو حراست میں لے لیا ہےاور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایم بی بی ایس میں ناکامی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
11:16 AM, 19 Sep, 2017