میانمار:بھارت نے مظلوم روہنگیا پناہ گزینوں پر ائی اسی آئی اور داعش کے ایجنٹ کا الزام لگا کر ملک سے نکالنے کی پوری تیاری کر لی ۔
جبکہ روہنگیا کو بے دخل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے مداخلت نہ کرنے کی بھی درخواست دے دی ۔بنگلہ دیش میں پناہ لینے والوں روہنگیا مسلمانوں کو اس وقت خوراک کی قلت اور بیماریوں کا سامنا ہے۔
انتہا پسند بدھ مت تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ روہنگیا میانمار چھوڑ دیں ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گامیانمار فوج نے موجودہ بحرا ن کا الزام بھی روہنگیا افراد پر ہی لگا دیا۔