نئے ہجری سال کی آمد، متحدہ عرب امارات میں چھٹی کا اعلان

10:29 AM, 19 Sep, 2017

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئے ہجری سال کی آمد کے موقع پر تمام پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ چھٹی یکم محرم الحرام کو دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ہو گی۔

یہ مہینہ نہایت محترم و مکرم ہے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ارشادات گرامی اس مہینے کی حرمت و فضیلت میں اضافہ کرچکے ہیں ۔ اس مہینے کی ایک اور وجہ پہچان واقعہ کربلا ہے اور قیامت تک یہ مہینہ اس افسوس ناک واقعہ کی یاد دلاتا رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں