ممبئی: معروف اداکار رشی کپورنے نجی اخبار سے سخت بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زند گی میں ایسا گھٹیا مذاق آج تک نہیں پڑھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق "آر کے سٹوڈیو" میں آگ لگنے پر نجی اخبار نے مذاحیہ کارٹون چھاپے تھے جس میں لکھا تھا آگ اچھا شگون ہوتی ہے میں نے اپنی زندگی کی شروعات بھی آگ سے ہی کی تھی ۔
رشی کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹیر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ایسا گھٹیا مذاق آج تک نہیں دیکھالہذا انہوں نے سٹوڈیو میں آگ لگنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈیو تو دوبارہ بنا یا جا سکتا ہے لیکن اس میں موجود یادگار ملبوسات دوبارہ تیار نہیں کیےجا سکتے۔
یاد رہے کہ آر کے سٹوڈرشی کپور کے والد نے بنا یا تھا۔آج کل اس سٹوڈیو میں "ڈانس انڈیا 2" کی ریکارڈنگ چل رہی تھی لیکن خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔