اے این پی کے ارباب نجیب تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

اے این پی کے ارباب نجیب تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

پشاور: پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد اے این پی کی وکٹ اڑا دی۔ حلقہ این اے ٹو پشاور سے اے این پی کے سابق امیدوار ارباب نجیب خلیل نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

ارباب نجیب نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر اطلاعات شاہ فرمان اور تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل بھی موجود تھے۔

یاد رہے رواں ہفتے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما ضیااللہ آفریدی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں