خواجہ آصف کی سیکریٹری جنرل عرب لیگ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

09:39 AM, 19 Sep, 2017

نیو یارک: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیویارک میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے لئے بات چیت پر زور دیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک میں موجود وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل ابوالغیث نے دنیا میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں قابض افواج کے بچوں اور خواتین پر مظالم کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر اتفاق کیا۔

ادھر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنے کرغستان کے ہم منصب ارلان عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں میں کاسا منصوبے سمیت دو طرفہ تعلقات بڑھانے اتفاق کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں