دبئی :اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 رنز سے شکست دی۔ یہ میچ عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جہاں بھارت نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 183 رنز بنائے۔
جبکہ اسے پہلے بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہ۔ یہ میچ عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا تھا، جہاں بھارت اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 35، پرابھ سمران سنگھ نے 36، اور تلک ورما نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں، جبکہ پاکستان کے سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں، جبکہ بھارت اے کی کپتانی تلک ورما نے سنبھالی ہوئی ہے۔ پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات، اور میزبان عمان کے ساتھ شامل ہیں، جب کہ گروپ اے میں بنگلادیش اے، سری لنکا اے، ہانگ کانگ، اور افغانستان اے شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز اپنے اگلے میچ میں 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلیں تھے۔