کراچی: ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے، جہاں فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد یہ 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمتیں حالیہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہو گئی۔ عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت نے نئی بلندیاں چھوئیں، جہاں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہونے کے بعد یہ 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔