اڈیالہ جیل انتظامیہ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر موقف سامنے آگیا

07:19 PM, 19 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے  رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کا آفیشل موقف سامنے آگیا ہے۔ جیل حکام کاکہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے۔


جیل  حکام کاکہنا ہے کہ بی  کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کے لیے قیدی کک فراہم کیا ہے۔پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں۔دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، مٹن کھاتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی رات میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔

جیل حکام کاکہنا ہے کہ جیل میں   ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے یکسرسائز کرتے ہیں۔بی کلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

جیل حکام کے مطابق  سوشل میڈیا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزیدخبریں