میٹا کی جانب سے نوجوانوں کو بلیک میلنگ اور ہراسانی سے بچانے کے لیے انسٹاگرام پر نئے حفاظتی ٹولز متعارف

05:21 PM, 19 Oct, 2024

کیلیفورنیا :میٹا نے انسٹاگرام پر نئے ٹولز متعارف کروائے ہیں جو نوجوانوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں، خاص طور پر انہیں بلیک میل ہونے سے بچانے کے لیے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اب انسٹاگرام پر مشکوک اکاؤنٹس کے ذریعے نوجوانوں کو ہدف بنانا مشکل ہو جائے گا۔ مشتبہ اکاؤنٹس سے آنے والی درخواستوں کو اسپیم فولڈرز میں بھیجا جائے گا یا ان اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، انسٹاگرام ایک نیا الرٹ سسٹم بھی بنا رہا ہے جو نوجوانوں کو کسی مشکوک اکاؤنٹ سے آنے والے پیغام کے بارے میں آگاہ کرے گا خاص طور پر اگر پیغام کسی دوسرے ملک سے آیا ہو۔

اگر کوئی مشکوک اکاؤنٹ پہلے سے کسی نوجوان کو فالو کر رہا ہے، تو اسے نوجوان کے فالورز اور اکاؤنٹس کی فہرست تک رسائی نہیں دی جائے گی، اور نہ ہی وہ نوجوان کی پوسٹس میں ٹیگ کر سکے گا۔

تاہم، میٹا نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ کس طرح مشکوک اکاؤنٹس کا تعین کرے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر اور اس کے دوستوں کی فہرست جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔
 
 

مزیدخبریں