ہوانا:کیوبا میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی بند ہو گئی ہے۔ ہوانا کے ایک پاور پلانٹ کے فیل ہونے سے یہ صورتحال پیدا ہوئی، جس کے نتیجے میں سکولز اور دفاتر میں چھٹیاں کر دی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے، لیکن مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے پبلک سیکٹرز کی بجلی کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ، صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے توانائی کے بحران کا الزام امریکی پابندیوں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے ایندھن خریدنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ یہ صورتحال کیوبا کی معیشت پر مزید دباؤ ڈال رہی ہے۔