پشین اور ژوب میں کارروائیاں: 2 خوارج ہلاک، 5 گرفتار

پشین اور ژوب میں کارروائیاں: 2 خوارج ہلاک، 5 گرفتار

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے پشین اور ژوب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا اور 5 کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور 3 خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پشین میں آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 

17 اکتوبر کو ژوب میں کی گئی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوئے اور وہاں بھی بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے سکیورٹی فورسز کے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں