آئینی ترمیم کے نمبر پورے، مگر اتفاق رائے کی کوشش: خواجہ آصف

 آئینی ترمیم کے نمبر پورے، مگر اتفاق رائے کی کوشش: خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے ان کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے، مگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


 انہوں نے کہا کہ اگر 26ویں آئینی ترمیم پر کوئی مشترکہ فیصلہ ہو جاتا ہے تو یہ مستقبل میں زیادہ فائدہ مند ہوگا، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو بھی ان کے پاس ضروری نمبر موجود ہیں۔

 قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے اوقات میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں اتفاق رائے کی کوشش کے تحت کی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں