کیسریا: نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

کیسریا: نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون حملہ

کیسریا:رپورٹس کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے شمالی اسرائیل کے ٹاؤن کیسریامیں واقع گھر پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ان کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ نیتن یاہو اس وقت گھر پر موجود تھے یا نہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سارہ حملے کے وقت گھر میں نہیں تھے اور کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ لبنان سے ایک ڈرون چھوڑا گیا تھا، لیکن نشانہ بنائی گئی عمارت کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

مصنف کے بارے میں