سی ٹی ڈی کے 129 آپریشن: سات مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

 سی ٹی ڈی کے 129 آپریشن: سات مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے 129 چھاپوں کے دوران سات مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائیاں لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی گئیں، جن میں خاص طور پر بھکر سے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو پکڑا گیا ہے، جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے ہیں۔

گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کی شناخت حیات اللہ، شین خان، محمد صدیق، ظہور احمد، اکرام خان، مبشر علی، اور خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، گولیاں، اسلحہ، آئی ای ڈی بم، موبائل فون، اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

 سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، یہ دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی نیت رکھتے تھے۔ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم اقدام ہیں۔

مصنف کے بارے میں