ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز کا تلاشی کے دوران ہیلی کاپٹروں کا استعمال

12:45 PM, 19 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

سری نگر: بھارتی فورسز ضلع پونچھ میں تلاشی کے دوران ہیلی کاپٹروں کا بھرپور استعمال کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  گاؤں موہری شاہ میں فوج اور پولیس کی مشترکہ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پیر پنجال اور ضلع پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں یہ کارروائیاں روزمرہ کا حصہ بن چکی ہیں۔ 5 اگست 2019 کے بعد تقریباً 240 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریوں اور تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق، 1990 سے اب تک 10,000 سے زائد کشمیری خواتین کی عصمتیں لوٹی گئی ہیں، اور متاثرہ خواتین شدید ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ کشمیر میں خواتین محاصرے اور نگرانی کی صورت حال میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجتماعی عصمت دری، جبری گمشدگی، قتل اور تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے، جیسے کہ 1991 میں کپواڑہ کے کنن پوش پورہ میں تقریباً 100 خواتین کے ساتھ  یہ واقعہ پیش  آیا تھا۔

مزیدخبریں